حوثی ڈرون حملے

سعودی سرحد کے قریب حوثی ڈرون حملے میں چوتھا بحرینی فوجی ہلاک

منامہ(رپورٹنگ آن لائن)بحرین کی ڈیفنس فورس (بی ڈی ایس)نے بتایاہے کہ سعودی عرب میں یمن کی سرحد کے قریب اتحادی افواج کے خلاف گذشتہ پیر کو حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں چوتھا بحرینی فوجی ہلاک ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا کہ فوجی افسر جمعہ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یمن کے حوثی 2015 سے عرب زیرِ قیادت اتحاد کے خلاف جنگ آزما ہیں جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس کے نتیجے میں 80 فیصد آبادی امداد پر انحصار کر رہی ہے۔یمن میں ایک سال سے زیادہ عرصہ نسبتا پرسکون رہنے کے بعد یہ ڈرون حملہ ہوا ہے کیونکہ مذاکرات میں تیزی آ رہی ہے۔ سعودی اور حوثی حکام نے تنازع کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے پر مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کیا ہے۔