سرگودہا(رپورٹنگ آن لائن)سرگودھا یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس،سائنس اور کامرس کے پہلے سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔جس میں آرٹس اور سائنس کی دس میں سے نو پوزیشن طالبات نے حاصل کر کے اپنی نمایاں کامیابی کے اعزاز کو برقرار رکھا۔زرائع کے مطابق یونیورسٹی امتحانات میں23ہزار 744 امیدوار طلبائ و طالبات نے شرکت کر کے 7ہزار 929 طلبہ کامیاب قرار پائے جن کی کامیابی کا شرح تناسب 33.39 فیصد رہا۔
ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جنڈانوالہ بھکر کی ثنائ محمود نے 800سے 635 نمبر حاصل کر کے پہلی،گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کلور کوٹ بھکر کی پلوشہ گل نے 632نمبر حاصل کر کے دوسری، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین قائد آباد خوشاب کی آسیہ بی بی اور خوشاب کے پرائیویٹ امیدوار ثانیہ رباب نے 630 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشنز حاصل کیں اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس میں سپیریئر کالج گوجرہ منڈی بہاولدین کی طالبہ سانویہ عباس نے 666 نمبر حاصل کر کے پہلی، آکسفورڈ گرلز ڈگری کالج پنڈی گھیپ اٹک کی عرینہ کرن نے 638نمبر حاصل کر کیدوسری اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھکر کی منزہ طارق نے 637نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لیں۔
جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس میں سپیریئر کالج سرگودہا کی اریبہ ندیم نے 1055نمبر حاصل کر کے پہلی،اسی کالج کی طالبہ زوحہ جبیں نے 1032نمبر حاصل کر کے دوسری اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میانوالی کے طالبعلم محمد نوید الحسن نے 1500 سے 1010نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔اس طرح دس میں سے نو پوزیشنز طالبات نے حاصل کر کے اپنی نمایاں کامیابی کے اعزاز کو برقرار رکھا ہے۔