ایل پی جی 47

سرکاری احکامات نظرانداز ،کراچی میں ایل پی جی 450 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کراچی میں ایل پی جی 450 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے جبکہ دو روز قبل حکومت کی جانب سے 78 روپے 28 پیسے فی کلو کے اضافے کے بعد ایل پی جی کے سرکاری نرخ 304 روپیہ فی کلو مقرر کیے گئے تھے۔ایل پی جی کی سرکاری نرخ سے تقریبا ڈیڑھ سو روپے زائد پر فروخت پر شہریوں نے حکومت سے اس لوٹ مار کا نوٹس لینے اور ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قائد آباد سمیت مضافات کے بہت سے علاقوں میں گیس نہیں ہے جبکہ رات کے اوقات میں بھی گیس بند کردی جاتی ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی گیس کا بڑے پیمانے پر گھریلو استعمال ہوتا ہے ، دوسری جانب دو ماہ کے دوران ایل پی جی گیس کی قیمت دگنی ہوگئی ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ عوامی حلقوں کا حکومت سندھ و کمشنر کراچی سے مطالبہ ہے کہ ایل پی جی گیس کے مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں