سردار ایاز صادق 17

سردار ایاز صادق کا خاران میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خاران میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتیوں کی تعریف کی ہے ۔

اپنے بیان میں سر دار ایاز صادق نے کہاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ملک کے امن و استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم غیر متزلزل ہے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں