شفیع جان 13

ستھرا پنجاب کے ورکر نے خودکشی کی، ایک بزرگ کے پاس کفن کیلئے پیسے نہیں تھے لیکن مریم اورنگزیب متکبرانہ انداز میں کہتی ہیے جہازخریدا ہے ،شفیع جان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب کے ورکر نے خودکشی کی، ایک بزرگ کے پاس کفن کیلئے پیسے نہیں تھے لیکن مریم اورنگزیب متکبرانہ انداز میں کہتی کہ جہازخریدا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹیوشن سنٹر کا دلخراش واقعہ پیش آیا، بالکل سیاست نہیں کرنی چاہیئے، اگر یہ واقعہ خیبرپختونخواہ میں ہوتا تو بالکل وہاں کی حکومت ذمہ دار ہوتی، اگر پنجاب میں ہوا ہے تو حکومت ذمہ دار ہے، اتھارٹیز اور ٹی ایم اے ہوتے ہیں ان کو چیک رکھنا چاہیئے، یہ بات درست ہے کہ گھر کے اندر چیک رکھنا مشکل ہے، لیکن کمرشل جگہوں پر جس طرح چیزیں ہورہی ہیں وہاں چیک ہونا چاہیے، ہماری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ نظر رکھنا حکومت کا کام ہے، ستھرا پنجاب کے ایک ورکر نے خودکشی کی،خودکشی اس لئے کی کہ ان کو تنخواہ نہیں دی جارہی ، کنٹریکٹ 40ہزار روپے کا تھا جبکہ سب کنٹریکٹ 20ہزار ہے، اسی طرح پنجاب میں ایک بزرگ کے پاس بیٹے کے کفن کیلئے پیسے نہیں تھے۔ دوسری جانب آپ مریم اورنگزیب کی تقریر دیکھ لیں، بڑے متکبرانہ انداز میں ڈھٹائی سے کہتی ہیں کہ جہازخریدا ہے، جہاز عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدا ہے، لگتا ان کو پتا ہے کہ یہ عوام کے ووٹوں سے آئے نہیں ، عوام کیلئے ہم جوابدہ نہیں ہے۔

ان کی تقریر پر پھر قہقے لگے، عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا۔ آپ عوام کے لیے جوابدہ ہیں آپ عوامی پیسوں سے جہاز کیسے خرید سکتے ہیں۔ جہاز خریدا اور متکبرانہ رویہ بھی دکھایا۔۔ یاد رکھیں وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی۔ جو حالات پی ٹی آئی نے ایک ہزار دنوں سے دیکھے ہیں اگر وہ دن ن لیگ پر آئے تو یہ تین دن میں ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں