لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پراسیکیوشن نے 9مئی کو جناح ہاﺅس حملہ سمیت دیگر 11مقدمات کے چالان لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں،پراسیکیوشن کی جانب سے سانحہ 9مئی کے مقدمات کے جو چالان عدالت میں جمع کرائے گئے
ان مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نامزد ہیں،اس کے علاوہ چالان میں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان بھی شامل ہیں،پراسیکیوشن نے جناح ہاﺅس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے اور شیر پا پل پر جلاﺅ گھیرا ﺅکے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں داخل کرایا ہے۔