کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اور احد رضا میر کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور احد رضا میر کی شوٹنگ کی تصاویر شیئر کی ہے۔
تصاویر میں سائرہ اور احد رضا میر نے اپنے منفرد اور کلاسک اسٹائل کا مظاہرہ کیا ہے، اس فوٹو شوٹ میں دونوں کی کیمسٹری اور اسٹائل کا امتزاج دیکھنے کے لائق ہے۔
اس فوٹو شوٹ میں سائرہ رضا اپنے خوبصورت انداز اور روایتی اسٹائل کے ساتھ نظر آئیں، جبکہ احد رضا میر بھی پْرکشش اور اسٹائلش انداز میں نظر آئیں۔اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔