فارمی انڈے

زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم، فارمی انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 5روپے اضافے سے 289روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 720روپے کلو فروخت کیا گیا ۔