لاہور(رپورٹنگ آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے پولیس کی جانب سے زمان پارک میں کئے گئے آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے 102 ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کو پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔پولیس ملزمان کو سخت سکیورٹی میں لے کر عدالت سے واپس روانہ ہو گئی۔
