ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس 72

زرعی مشینری اور آلات کی ملکی درآمدات میں 23.55فیصد اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)امیر)زرعی مشینری اور آلات کی ملکی درآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 23.55فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپور ٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2025کے دوران زرعی مشینری و آلات کی درآمدات کی مالیت49.3ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 39.9ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران زرعی مشینری اور آلات کی قومی درآمدات میں 9.4ملین ڈالر یعنی 23.55فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں