لاہور(نیوز رپورٹر ) صوبائی حکومت نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو کل مورخہ 25 جون سے صوبے میں شراب کی فروخت کی اجازت دیدی ہے۔
اجازت ملنے کے بعد لاہور، راولپنڈی ۔فیصل آباد اور ملتان میں واقع 9 بڑے ہوٹلوں کی انتظامیہ نے ایس او پیز کے تحت شراب فروخت کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
لاہور میں پرل کانٹیننٹل۔آواری ہوٹل۔ہاسپیٹیلٹی ان اور ایمبیسیڈر ہوٹل
راولپنڈی میں پی سی ہوٹل، فلیش مین ہوٹل ۔ملتان میں رمادا ہوٹل اور فیصل آباد میں سرینا ہوٹل صوبے میں پرمٹ ہولڈر کو شراب بیچنے کا قانونی اختیار رکھتے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں 23 مارچ سے لاک ڈاون کے باعث شراب کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم پابندی ہٹائے جانے پر اقلیتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Load/Hide Comments