برلن (رپورٹنگ آن لائن)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنے دیرینہ حریف لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے ان کے 008 کے شاندار سیزن کو بیلن ڈی اور جیتنے والے تمام سیزنز میں بہترین قرار دیا گیا ہے۔فرانس فٹبال کی جانب سے بیلن ڈی اور کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرائے گئے خصوصی ایوارڈ بی او اے ٹی کیلئے شائقین نے ووٹنگ کی جس میں رونالڈو پہلے نمبر پر رہے۔ رپورٹ کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے ایک یورو فیس مقرر تھی اور شائقین متعدد بار ووٹ دے سکتے تھے۔
ارجنٹائن کے لیونل میسی 2012 کے سیزن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جب انہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں ریکارڈ 91 گول کیے تھے جبکہ رونالڈو کا 2017 میں ریال میڈرڈ کے ساتھ سیزن تیسرے نمبر پر آیاتاہم ووٹنگ کے اس طریقہ کار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ زیادہ رقم خرچ کرکے زیادہ ووٹ ڈالنا ممکن تھا۔منتظمین کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افراد نے ایک سے زیادہ مرتبہ ووٹ دیا۔رونالڈو نے 2007ـ08 کے سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے تمام مقابلوں میں 42 گول کیے اور ٹیم کو پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ یہ اعزاز عوامی ووٹنگ کا نتیجہ ہے کوئی باضابطہ بیلن ڈی اور یا سپر بیلن ڈی اور ایوارڈ نہیں۔









