ولادیمیر پوٹن 17

روس نے پوٹن کے  اتوروپ جزیرے کے دورے پر جاپان کے احتجاج کو مسترد کر دیا

ما سکو (نمائندہ خصوصی) روسی ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پہلی مرتبہ جنوبی کوریل جزائر میں واقع  اتوروپ جزیرے کا دورہ کیا ۔اس کے بعد جاپانی حکومت نے پوٹن کے اس دورے پر احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ علاقہ تاریخی طور پر جاپان کا حصہ رہا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے 13 اگست کو روسی وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں جاپانی وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ کی جانب سے پوٹن کے  اتوروپ جزیرے کے دورے سے متعلق بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات سیاسی طور پر بے معنی، “توہین آمیز” نوعیت کے حامل ہیں ، جبکہ قانونی اعتبار سے بھی ان کی کوئی حیثیت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں