ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس اور سعودی عرب نے یوکرین کی صورتحال حل کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کرلیا۔روس کے صدر ولادیمر پیوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے روس اور امریکا کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی جس پر صدر پیوٹن نے ریاض کی جانب سے ثالثی کی کوشش کو سراہا۔
اس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا تھا کہ وہ یوکرین سے جنگ بندی پر تیار ہیں مگر کچھ باریکیوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ جنگ بندی کے احکامات کون دے گا اور اسکی قیمت کیا ادا کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ بھی ہیکہ کرسک علاقے میں موجود یوکرینی فوج ہتھیار ڈالے گی یا اسکی واپسی کیسے ہوگی۔