وزیراعظم 264

رمضان میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام 27 نکاتی ایجنڈا کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کو کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ملک میں کوویڈ ویکسینیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں