تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ پر ہفتے کو ہونے والا دھماکہ غفلت اور حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوا۔
مومنی نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو بتایاکہ کچھ مجرموں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کوتاہی برتی تھی۔
سکیورٹی کے مقررہ پروٹوکول پر عمل کرنے میں ناکامی، اور شہری دفاع کی طرف سے غفلت تھی۔