کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اپنی مایوں پر لاکھوں کا مہنگا ترین جوڑا پہن کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں تاہم جوڑے میں سب سے خاص پھول دوپٹہ تھا جس پر سے صارفین کی نظریں ہٹائے نہیں ہٹ رہی تھیں۔
ربیکا خان اور حسین ترین ٹک ٹاک کی دنیا کے جانے مانے چہرے ہیں ان دونوں کی ملاقات پہلے ایک نجی گیم شو میں ہوئی جہاں سے انکی دوستی پروان چڑھی۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ دوستی کب محبت میں تبدیل ہوگئی معلوم نہ ہوسکا اور پھر وہی ہوا جسکا شائقین گمان کیے بیٹھے تھے، حالانکہ دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کو صرف ایک اچھا دوست قرار دیتے تھے لیکن اب یہ دوستی محبت کے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہے۔
گزشتہ سال مئی میں اس ٹک ٹاکر جوڑی کی بات پکی، ڈھولکی، مایوں، مہندی سب ہوئی تھی جو انکے فینز کو پرجوش کرگئی تھی لیکن ان تقریبات کا اختتام دونوں کی منگنی پر ہوا تھا جو شدید تنقید کی وجہ بھی بنا تھا کہ یہ سارے ایونٹس صرف منگنی کرنے کیلئے کیوں کیے گئے۔اب پورا ایک سال گزرجانے کے بعد دونوں نے پھر اپنے ایونٹس کا آغاز کردیا ہے.
جس میں سب سے پہلے ربیکا خان کے گھر ڈیٹ فکس کا فنکشن منعقد ہوا اور پھر، ڈھولکی کے بعد مایوں اور مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔رات گئے اس ایونٹ میں دلہنیا ربیکا خان نے خصوصی طور پر زرد پشواس تیار کروائی تھی جو کسی اور کی نہیں بلکہ”کاشیس برائیڈل بوتیک”کا شاہکار تھی جبکہ ” دا روائیل فلورسٹ”سے پھولوں کا زیور تیار کروا کر پہنا۔