رانا ثنااللہ خاں

رانا ثنااللہ خاں کا داماد قتل کیس میں با عزت بری

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن )صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ خاں کا داماد قتل کیس میں بری تفصیل کے مطا بق رانا ثنااللہ خاں کا داماد یوتھ ونگ کا مرکزی سینئر نائب صدر رانا احمد شہریار خاں آصف بٹ قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج عرفان حیدر کی عدالت سے عدم ثبوت کی بناءپربا عزت بری ہو گیا

وکلاءنے عدالت میں موقف پیش کیا کہ رانااحمد شہر یار خاں کے خلاف نہ تو کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی کوئی گواہ اس لیے عدالت اس کیس میں سیاسی بنیاد پر نام شامل کیے جانے کے امر کو مد نظر رکھتے ہوئے باعزت بری کرے جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہو ئے ملزم کو گز شتہ روز باعزت بری کر دیا رانااحمد شہر یار خاں کو 9 اگست 2019 کو لا ہورر سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ رانا ثنائاللہ خاں کی عدالت پیشی کے موقع پر سیشن کورٹ لا ہورر میں موجود تھا۔