اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں پانی کے مسئلہ پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیاگیا ۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نہروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھایا گیا۔ راناثناء اللہ نے کہاکہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ واٹر اکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ پانی کی تقسیم انتظامی اور تکنیکی مسئلہ ہے جس کا حل بھی انتظامی اور تکنیکی بنیادوں پر کیا جائے گا، کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے اور مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔