رابی پیرزادہ 15

رابی پیرزادہ نے شوبز میں دوبارہ کام کرنیکی پیشکش ٹھکرا دی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شوبز کو خیر باد کہنے والی ماضی کی نامور اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز میں دوبارہ کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزاد کو کراچی میں بننے والے ایک بڑے پراجیکٹ میں کام کی پیشکش ہوئی تاہم انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہوں اور کسی قیمت پر بھی واپسی ممکن نہیں ۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی سماجی کاموں کے لئے وقف کر رکھی ہے اور میں اطمینان سے بھرپور زندگی بسر کر رہی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں