فیصل کریم کنڈی 43

دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے،فیصل کریم کنڈی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی پی او اور ڈی آئی خان کی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، آپریشن کے معاملے پر اتفاق ہونا چاہیے۔گورنر نے کہاکہ دہشت گردی سے خیبرپختونخوا سب سے متاثر ہوا، صوبے میں امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضروری ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جو ملک کے آئین اور ریاست کو نہیں مانتے ہم ان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، پاکستان میں ترقی کیلئے امن چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں