بیرسٹر دانیال چوہدری 21

دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز قومی سلامتی کے عزم کا اظہار ہیں، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز قومی سلامتی کے عزم کا اظہار ہیں۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نیوطن عزیز کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید حکمت اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں