عمر ایوب خان

دہشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ بلوچستان میں بدامنی بڑھانے کی کوشش ہے، عمر ایوب خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہاہے کہ دہشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ بلوچستان میں بدامنی بڑھانے کی کوشش ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ بلوچستان میں بدامنی بڑھانے کی کوشش ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی مثال قائم کی۔ عمر ایوب خان نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

عمر ایوب نے کہاکہ ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ عمر ایوب نے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ دھماکا دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنیکی گھناؤنی سازش ہے۔انہوںنے کہاکہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔