مراد علی شاہ 34

دھرتی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ماحولیاتی تبدیلی، آلودگی اور انسانی سرگرمیاں زمین کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ دھرتی پراپنے پیغام میںکہا ہے کہ دھرتی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ماحولیاتی تبدیلی، آلودگی اور انسانی سرگرمیاں زمین کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شدید گرمی، سیلاب اور ماحولیاتی خطرات لاکھوں افراد کو متاثر کر چکے ہیں، جنگلات کی کٹائی اور ایکوسسٹمز کی تباہی خطرناک رجحان ہے، جبکہ صحت مند ایکوسسٹمز ہی خوشحال انسانوں اور مضبوط مستقبل کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور انسان و فطرت میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، سندھ حکومت کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، تاہم صوبے بھر میں شجرکاری، ساحلی تحفظ اور جنگلات کی بحالی پر توجہ ہے۔وزیراعلی سندھ نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دھرتی کو سرسبز و شاداب بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، تاہم آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور محفوظ ماحول یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں اور توانائی و وسائل کے استعمال میں احتیاط کریں، تاکہ مل کر اپنی دھرتی کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں