نہال ہاشمی 46

دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں،گورنرسندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ نرسز کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں نرسوں کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نرسز شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے بغیر کسی بھی مثر طبی نظام کا تصور ممکن نہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نرسوں کا جذبہ ایثار، ہمدردی، صبر اور پیشہ ورانہ مہارت نہ صرف مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔سید محمد نہال ہاشمی نے اپنے پیغام میں نرسوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانیت کی حقیقی مسیحا ہیں، جو اپنی آرام و آسائش کو قربان کرکے مریضوں کو نئی زندگی اور حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت صحت کے شعبے میں نرسنگ کے کردار کو مزید اجاگر کرے گی اور نرسوں کے جائز مطالبات کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن ان تمام نرسوں کے نام ہے جو دن رات ہسپتالوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی نرسوں پر فخر ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں