دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون فلم ‘سنگھم اگین ‘میں لیڈی پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈڈمپل کوئین دپیکا پڈوکون آنیوالی ایکشن مصالحہ فلم سنگھم اگین میں لیڈی پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی ۔بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم سیریز سنگھم کے ہدایت کار روہت شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی آنیوالی تیسری سنگھم فلم میں مرد پولیس افسر کے ساتھ خاتون پولیس افسر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

دی کوئنٹ کے مطابق روہت شیٹی نے اپنی آنے والی ایکشن فلم سرکس کے گانے کرنٹ لگا رے کی تقریب رونمائی کے دوران بتایا کہ وہ آئندہ سال سنگھم اگین کے نام سے سنگھم سیریز کی تیسری فلم بنائیں گے جس میں پہلی بار لیڈی پولیس افسر بھی شامل ہوں گی۔انہوں نے تصدیق کی کہ سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں دیپکا پڈوکون ہی لیڈی سنگھم کے روپ میں دکھائی دیں گی۔روہت شیٹی کے مطابق فلم میں اجے دیوگن اپنے روایتی یعنی سنگھم کے کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ ان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون کو لیڈی سنگھم کے روپ میں دکھایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی تیسری سنگھم فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی۔