بیرسٹر گوہر 22

دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، وہ اسے پورا کرے، اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بجٹ کے معاملیکو ایک آئینی اور اہم ایشو قرار دیدیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی اور اہم ایشو ہے، دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وہ اسے پورا کرے، وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ وفاقی حکومت گزشتہ 4 سال میں ناکام ہوتی رہی ہے، حکومت نے ایف بی آر کو ناکام کیا کہ وہ اصلاحات نہ لاسکے، آپ نے ادارہ جاتی اصلاحات نہ کیں جس سیکاروباری طبقہ بھی متاثر ہوا، آپ نے جتنا قرضہ لیا ملکی تاریخ میں اتنا کسی نے قرضہ نہیں لیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کا شیئر انہیں مکمل طورپر ملنا چاہیے، این ایف سی پر جو عمل آپ براہ راست نہیں کرسکتے وہ کسی دوسرے راستے سے بھی نہیں کرسکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی بھی دشمن کے خلاف ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں