دعا زہرہ

دعا زہرہ کی گمشدگی پر بے حد غمگین ہوں، سجل علی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی صف اول کی اداکارہ، سجل علی کی جانب سے کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کی گمشدگی پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔سجل علی نے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دعا زہرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

سجل علی کا اس سٹوری میں کہنا ہے کہ دعا زہرہ کے گمشدہ ہو جانے پر بے حد اداس ہوں، میری دعا ہے کہ بچی صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ جائے۔سجل علی کا اپنی اسٹوری میں لکھنا ہے کہ حکام کو دعا زہرہ کی جلد بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔