موسی تنویر

دس سالہ ماڈل و اداکار موسی تنویر کا حیران کن ریکارڈ سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب پر دس ملین سبسکرائبرز ہونے پر ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرلیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) دس سالہ ماڈل و اداکار موسی تنویر کا حیران کن ریکارڈ سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب پر دس ملین سبسکرائبرز ہونے پر ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرلیا پاکستان کے کم عمر ترین ماڈل و اداکاریو ٹیوبر موسی تنویر کی دنیا بھر میں پذیرائی ہونے لگی موسی تنویر یوٹیوب پر اپنے چینل انٹرٹینمنٹ ود موسی پر اپنی آپی اور زمزم کیساتھ اصلاحی ویڈیوز اپلوڈ کرتا ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہےصرف دو سال کے عرصے میں دس ملین سبسکرائبرز ہونے پر یوٹیوب نے موسی تنویر کو ڈائمنڈ پلے بٹن کے اعزاز سے نوازا ہے صرف دس سال کی عمر میں ڈائمنڈ پلے بٹن لینے والا موسی تنویر پاکستان کا پہلا کم عمر ترین ماڈل واداکار ہے .

موسی تنویر کے چاہنے والے برصغیر پاک وہند کے علاوہ دنیا بھر میں موجود ہیں جو موسی تنویر کو پسند کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب نے موسی تنویر کو ڈائمنڈ پلے بٹن دیا ہے
پاکستان کا پہلا ڈائمنڈ بٹن ہولڈر موسی تنویر ماڈل واداکارہ ہے جو اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہا ہے پاکستان میں انفرادی طور پر ڈائمنڈ پلے بٹن کرنے والا موسی تنویر پہلا ماڈل و اداکار ہے اور حالیہ دنوں میں دبئی میں زیر تعلیم ومقیم ہےموسی تنویر نے اپنی کامیابی جشن آزادی کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
پاکستان آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہا ہے اسی مناسبت سے مجھے ملنے والا ڈائمنڈ پلے بٹن میں پاکستان کی آزادی کے نام کرتا ہوں