کوکنگ آئل 15

درجہ اول ،دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ 20روپے تک اضافہ ،ڈبل روٹی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)درجہ اول اور دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ، ڈبل روٹی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پرچون سطح پر درجہ اول آئل کی قیمت فی لیٹر 15روپے اضافے سے620روپے ہو گئی ۔درجہ اول آئل کے 5پیکٹ کی پیٹی کی قیمت 75روپے کا اضافے سے 3025سے بڑھ کر 3100روپے ہو گئی ۔درجہ اول گھی کی قیمت 20روپے اضافے سے 625روپے کلو تک پہنچ گئی ۔

درجہ اول گھی کے 5پیکٹ کی پیٹی100روپے اضافے سے 3025سے بڑھ کر3125روپے ہو گئی ۔درجہ دوم آئل کی قیمت میں بھی 20روپے اضافہ ہو گیا جس سے اس کی قیمت 587روپے ہو گئی ۔درجہ دوم آئل کے 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت 200روپے اضافے سے 6600سے بڑھ کر 6800روپے تک پہنچ گئی ۔دوسری جانب ڈبل روٹی بنانے والی کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ ڈبل روٹی لارج سائز 10روپے اضافے سے240روپے ،میڈیم سائز10روپے اضافے سے170روپے جبکہ سٹینڈرڈ سائز کی قیمت میںبھی 10روپے اضافہ کیا گیا جس سے اس کی قیمت بڑھ کر 130روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں