دانیال ظفر 16

دانیال ظفر کے چیخ کر گانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گلوکار دانیال ظفر کے چیخ کر گانے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔دانیال ظفر معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کے بھائی ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز موسیقی سے کیا۔

بعد ازاں دانیال نے اداکاری کے شعبے میں بھی اپنی پہچان بنائی، ان دنوں وہ اپنی موسیقی پر کام کر رہے ہیں۔حال ہی میں دانیال ظفر کی ایک براہِ راست موسیقی کی پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں وہ سیاہ لباس پہنے راک میوزک کے انداز میں گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، تاہم ان کا گانے کا منفرد اور چیخنے والا انداز سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دانیال ظفر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں