v 36

دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی، چائے اورپام آئل کی درآمدات میں اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ چائے اورپام آئل کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں چائے کی درآمدات پر427.040ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 393.90ملین ڈالرکے مقابلہ میں 8.41فیصدزیادہ ہے، فروری میں چائے کی درآمدات پر51.44ملین ڈالرخرچ ہواجوجنوری میں 58.95ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 40.88ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چائے کی درآمدات پر600.64ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں دالوں کی درآمدات پر537.13ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 615.70ملین ڈالرکے مقابلہ میں 14.62فیصدکم ہے،

فروری میں دالوں کی درآمدات پر83.82ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو جنوری میں 83.79ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 97.50ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چائے کی درآمدات پر 891.03ملین ڈالرخرچ ہواتھا، اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پام آئل کی درآمدات کاحجم2.554ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.210ارب ڈالرکے مقابلہ میں 15.56فیصدزیادہ ہے، فروری میں پام آئل کی درآمدات پر332.80ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوجنوری میں 373.99ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 297.58ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں پام آئل کی درآمدات پر3.370ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں