چارسدہ (رپورٹنگ آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا گیا تو قانونی مقابلہ کریں گے، عوامی ردعمل بھی آئیگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اختیار ویسے بھی چھین لیا گیا ہے،گورنر راج لگائیں کوئی پریشانی نہیں، صوبے میں پولیس بے بس ہے، احکامات کہیں اور سے آرہے ہیں، خیبرپختونخوا میں عملا گورنر راج قائم ہے۔
اسد نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی اور وزرا کو اٹھایا جا رہا ہے، ملک میں آئین و قانون کو نظر انداز کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں۔









