اختیار ولی 16

خیبر پختونخوا حکومت گورنر راج لگانے کیلئے درکار تمام عناصر فراہم کرچکی ہے، اختیار ولی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اختیار ولی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت گورنر راج لگانے کے لیے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ فراہم کرچکی ہے۔ ایک انٹرویومیں اختیار ولی نے کہا کہ وہ وقت آئے گا کہ صوبائی اسمبلی ٹوٹے گی اور مڈٹرم الیکشن کی طرف جانا ہوگا بصورت دیگر آپشن بہت سارے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ گورنر راج آئینی مشینری رکنے کی صورت میں لگتا ہے، خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری اپنا کام کررہی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات چاہتے ہیں، حکومت کو جو چار پانچ دن ملے ہیں ان سے فائدہ اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں