mahira-khan

خدا ہمیں پھولوں سے بھرا ٹوکرا دینا چاہتا ہے ہم صرف ایک پھول کی ضد لگا کر بیٹھے رہتے ہیں’ ماہرہ خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ خدا ہمیں پھولوں سے بھرا ٹوکرا دینا چاہتا ہے اور ہم صرف ایک پھول لینے کی ضد لگا کر بیٹھے رہتے ہیں،امید ہے پرستار مجھے اور ہمایوں سعید کو جلد اسکرین پر دوبارہ اکٹھے دیکھیں گے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں سے سوال و جواب کا سیشن کیا ۔ایک مداح نے سوال کیا کہ اگر آپ نے اپنے بارے میں کوئی کتاب لکھی تو اس کا عنوان کیا رکھیں گی؟ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں سوچا، آپ کوئی تجویز دے دیں۔

ایک اور پرستار نے سوال کیا کہ کیا ہم آپ کو اور ہمایوں سعید کو اسکرین پر دوبارہ ساتھ دیکھ سکیں گے۔جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے امید ہے بہت جلد دیکھیں گے۔ ماہرہ خان نے یک سوال کے جواب میں پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا ہمیں پھولوں سے بھرا ٹوکرا دینا چاہتا ہے اور ہم صرف ایک پھول لینے کی ضد لگا کر بیٹھے رہتے ہیں۔