خالصتان 109

خالصتان کے قیام کیلئے لندن میں ریفرنڈم کا دوسرا مرحلہ

لندن( رپورٹنگ آن لائن)خالصتان کے قیام کیلئے لندن میں ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زائد برطانوی سکھوں نے حصہ لیا جس کے لئے ووٹنگ کا اہتمام لندن کے 2 مختلف مقامات پر کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریفرنڈم کے لئے مراکز پر ووٹنگ کے لئے سکھوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔اکتیس اکتوبر کو پہلے مرحلے میں ہونے والے ریفرنڈم میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالے تھے۔ بھارتی حکام کی جانب سے سکھوں کو روکنے کیلئے ویزے منسوخ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں