اسد عمر 129

حکومت کو بھی نظر آرہا ہے نون لیگ پنجاب سے جانیوالی ہے، اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ خوداری کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا، جوکچھ ہورہا ہے حکومت کو بھی نظر آرہا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے، یہ لوگ کبھی ہوٹلوں میں اجلاس بلاتے رہے کبھی کہاں ، عجیب و غریب تماشے لگائے ہوئے ہیں، زور زبردستی کی جارہی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پنجاب میں اے سی اور ڈی سی کی نمبردار اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سب سے زیادہ شکایات غیر قانونی ووٹ کے اندراج کی سامنے آ رہی ہیں اس پر ہم نے درخواست بھی دائر کر دی ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی طورپرقوم یکجا ہوتی نظرآرہی ہے،وزیراعلی کا انتخاب پہلے دن سے غیرقانونی تھا اب عدالتی فیصلہ بھی آگیا، ن لیگ جانتی ہے کہ وہ پنجاب سے جانیوالے ہیں، اسی لیے پنجاب میں غیرقانونی تبادلے جاری ہیں، پنجاب میں ووٹ ایک سے دوسرے حلقے میں منتقل کیے جارہے ہیں،2 جون کوالیکٹورل رولزجاری کیے گئے جس میں نئے ووٹ بھی آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں