خواجہ سعد رفیق 64

حکومت نے ملک مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا، سعد رفیق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

لاہور کے حلقے این اے 127لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کے راستے پر ڈال دیا ہے، پاکستان مشکل حالات سے گزرتے گزرتے اب آسانی کی طرف جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خارجی اُمور پر پاکستان نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، دشمن معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں امن خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے 50کروڑ روپے حلقے کیلئے دیے ہیں، سیاسی مخالفین کے درمیان مکالمہ ہونا چاہیے، سیاسی کشمکش ختم تونہیں ہوسکتی لیکن اسے کم کرنا چاہیے، پاکستان مشکل صورتحال سے نکل کر آسانی کی طرف جارہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیت کر انہیں ناکوں چنے چبوائے، بلوچستان میں حملہ اسی دشمن نے کیا جو جنگ میں مار کھا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں