میانوالی(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا ہیکہ حکومت اچھے انداز میں کام کر ہی ہے اور پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ہوا ہے، وہ سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار سبطین خان کے بڑے بھائی سردار احمد حیات خان المعروف محمد حسنین خان کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف پنجاب بھر کے تمام اضلاع کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑ رہی ہیں اور پنجاب کے 46 اضلاع میں میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے،
انھوں نے کہا کہ وطن عزیز کی تعمیر وترقی سے قوموں کا مورال بلند ہوتا ہے، اور قوموں میں خودداری کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، انھوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب، نے کرپشن فری پنجاب جو خواب دیکھا ہے وہ بھت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا، انھوں نے کہاکہ پنجاب کے اندر امن وامان کی صورتحال بھت بہتر ہے اور پنجاب حکومت نے امن وامان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کے حقوق کیلئے کوشاں ہوں کہ ان اپنے جائز حقوق بلا تعطل ان تک پہنچیں اور ان میں پایا جانے والے اضطراب کا خاتمہ ہو کوشش کر رہے ہیں کہ جلد ازجلد ان کے مسائل حل ہوں اور ان کے جائز مطالبات پائیہ تکمیل کو پہنچیں اور وہ سکون سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے سکیں، انھوں نے کہا کہ حق کی بات کرنی چاہئے اور سرکاری ملازمین کا جو حق بنتا یے وہ ان کو ملنا چاہئے میں پر امید کہ پنجاب حکومت انصاف پسندی کی راہ پر چلتے ہوئے وہ ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرکے ان کو اپنا حق ضرور دے گی، میں حکومت سے کہاکہ وہ ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کو یقینی بنائے، اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کرکے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔









