لیلیٰ زبیری

حکومت اور فنکاروں کے درمیان رابطے کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کی جائے ‘ لیلیٰ زبیری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے حکومت اور فنکاروں کے درمیان رابطے کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے فنکار اپنے مطالبات موثر طریقے سے حکومتی حلقوں تک نہیں پہنچاسکتے ۔ ایک انٹر ویو میں انہو ں نے کہا کہ حکومت مرکز اور صوبوںکی سطح پر دونوں طرف سے رابطوں کے لئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جائے تاکہ حکومت کو شوبز انڈسٹری کے لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔

حکومت مختلف موضوعات پر فنکاروں کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلا سکتی ہے جس کے لئے فوکل پرسنزرابطوں کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔