اعظم نذیر تارڑ

حکومت انسانی حقوق کی پاسداری، تحفظ کیلئے پر عزم ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر قانون وانصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری اور حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔

وزارت انسانی حقوق سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکنلین نے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں انسانی حقوق کمیشن اور اقلیتوں کے حوالے سے پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی و خوشحالی موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں جمہوری نظام کا حصہ ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ماحولیاتی استحکام کے لئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔