حافظ نعیم الرحمن 21

حکمت عملی بنا رہے ہیں، پوری تیاری سے اسلام آباد جائیں گے،حافظ نعیم الرحمن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نومبر میں اسلام آباد مارچ کریں گے، ہم حکمت عملی بنا رہے ہیں، پوری تیاری سے اسلام آباد جائیں گے۔

پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ وزیرِ اعظم سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی، شہباز شریف لیوی کے خلاف کوئی جسٹیفکیشن نہیں دے سکے، وہ کہنے لگے کہ اس کے علاوہ پیسے کیسے جمع ہوں گے؟انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر میں 13 سو ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے، وزیرِ اعظم سے پوچھا کہ حکومت کی نااہلی کی قیمت عوام کیوں ادا کر رہی ہے؟امیرِ جماعت اسلامی نے بتایا کہ ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع بڑھ گیا ہے، 150 ارب روپے کی لیوی حکومت لیتی ہے، 32 ارب روپے کا ریلیف دیتے ہیں، 110 ارب روپے مڈل کلاس لوگ لیوی کی صورت میں بھتا دے رہے ہیں، حکومت نے کہا ہے کہ ریلیف کے دائرے کو بڑھا رہے ہیں، حکومت کی لانگ ٹرم پالیسی نہیں، شارٹ ٹرم پالیسی بھی ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو سپورٹ کیا تھا، ان کے اپنے مسائل ہیں، نظام کا ناکام ہونا اور انتظامی یونٹ ایک دوسرے کے متبادل نہیں، انتظامی یونٹ ایک چھوٹی چیز ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عدالت کا نظام عملی طور پر موجود نہیں، لوگوں کا یقین ختم ہو گیا ہے، حکومت اعتراف کر چکی ہے کہ عدالتی نظام جیسا ہونا چاہیے تھا ویسا نہیں، بیورو کریسی وہی رہے گی تو نظام ایسے ہی چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں