حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کا بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار کر دیا، عدالت جب کہے گی حمزہ شہباز کو پیش کر دیں گے، جیل حکام کا عدالت کے روبرو موقف، پہلے عدالت سے پوچھ کر حمزہ شہباز کو پیش کرتے ہیں؟ عدالت نے جیل حکام سے آئندہ سماعت پر تحریری وضاحت طلب کر لی ۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، جیل حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا گیا اور عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا، عدالت جب کہے گی حمزہ شہباز کو پیش کردیں گے۔

جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلے عدالت سے پوچھ کر پیش کرتے ہیں، عدالت نے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام سے تحریری وضاحت طلب کرلی، اور آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بھی ملتوی کر دی۔