حافظ نعیم الرحمان 26

حافظ نعیم الرحمان کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ ، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنمائوںنے کسی صورت بھی ابراہم اکارڈ تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

حافظ نعیم الرحمان نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالضحی کی مبارکباد دی۔ اس دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ابراہم اکارڈ تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فلسطین پر واضح پالیسی رکھے اور ابراہم اکارڈ کو مسترد کرے، دونوں رہنمائوںنے اس پر بھی اتفاق کیاکہ مسئلہ فلسطین پر مشترکہ موقف اور حکومت پر دبائو بڑھایا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے بھی ٹیلیفونک رابط کیا اور انہیں عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔حافظ نعیم الرحمان اور پی ٹی آئی رہنمائوں نے ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں