لاہور (رپورٹنگ آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جڑانوالہ فیصل آباد میں حالیہ واقعہ نے اقتدار کے ایوان کے ساتھ ساتھ متعبر سماجی حلقوں کو ایک بار پھر دعوت فکر دی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر ) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آئین پاکستان پاک سر زمین پہ بسنے والے ہر فرد ہر گھر ہر نسل ہر مذہب اور ہر فرقے کے تحفظ کی ضمانت لیتا ہے لہذا دیکھا جانا چاہے کہ ایسی کون سی کمی رہ گی جو بات اس حد تک پہنچی اور یہ واقعہ رونما ہوا،
یہ کسی مذہب یا فرقے سے بڑھ کر پاکستان کا نقصان ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لے عالمی برادری اور مقتدر حلقوں کے ساتھ ساتھ این جی او سیکٹر ایسے علاقے جہاں مسلم اور عیسائی آبادی اکٹھے رہ رہے ہیں میں باہمی احترام رواداری اور لچکدار رویوں کو فروغ دینے کے لے کمیونٹی کلچر اور سوشل گرومنگ جیسے پروگرامز مستقل بنیادوں پر شروع کریں،
تا کہ مل جل کر رہنے کی سوچ کو پروان چڑھایا جا سکے اورایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ کمیونٹی کونسل جیسے ادروں کا قیام بھی عمل میں لایا جاسکتا ہے تاکہ فوری رد عمل کی بجاے معاملہ فہمی کا راستہ نکالا جا سکے۔ قومی پرچم کے دونوں رنگ ہمارے ہیں۔









