کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ و مارننگ شوز ہوسٹ جویریہ سعود کی سالگرہ کی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں۔جویریہ سعود نے سال 1995 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ وہ ٹیپو سلطان،دی ٹائیگر لارڈ،منزلیں،پیا کا گھر پیارا لگے،کالی آنکھیں،ماں،تھوڑی خوشی تھوڑا غم جیسے ان گنت ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکارہ نے ڈراما ”بے بی باجی”میں ”ازرا”نامی کردار نبھایا جو منفی تھا لیکن ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔جویریہ سعود شادی سے پہلے جویریہ جلیل کے نام سے جانی جاتی تھیں لیکن سال 2005 میں فلم اسٹار سعود کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور جویریہ سعود کے نام سے پہچان بنائی۔جویریہ اور سعود کے ہاں دو بچے ہوئے جن میں بیٹی کا نام جنت جبکہ بیٹے کا نام ابراہیم ہے۔
مین اسٹریم میڈیا کے علاوہ اداکارہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور یوٹیوب پر باقاعدگی کے ساتھ اپنے ولاگز اپلوڈ کرتی ہیں جہاں وہ اپنی زور مرہ روٹین سے اپنے فینز کو خود سے جوڑ کر رکھتی ہیں۔جویریہ سعود کو رواں سال سالگرہ کے موقع پر انکی فیملی نے سرپرائز دیا اور انکے دن کو خاص بنادیا۔سعود انکے لیے گلدستہ لیکر آئے جبکہ انکے دونوں بچوں نے ایک خوبصورت کیک کے ساتھ والدہ کو سرپرائز دیا۔
برتھ ڈے سیلیبریشن میں جویریہ کے والدین اور بہن بھائی بھی شریک تھے جن کی شرکت نے جویریہ کے چہرے کو مزید رونق بخش دی۔اس موقع پر جویریہ سعود ہلکے رنگوں کا تھری پیس لان سوٹ پہنی نظر آئیں جبکہ سعود قاسمی سرمئی شلوار قیمص پہنے ہوئے تھے۔جویریہ سعود کی سالگرہ کی سیلیبریشن فینز کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے اور انہیں دعائیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔