جوڈیشل الاؤنس 64

جوا ء ایپس پروموشن کیس ،ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )جوا ایپس کی غیرقانونی پروموشن کے مقدمہ میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور دیگر ملزمان کوفرد جرم کی کارروائی کے لئے طلب کر لیا گیا۔

ضلع کچہری لاہور میں جج نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی،ڈکی اور عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہوکرحاضری مکمل کرائی۔عدالت نے فردجرم عائد کرنے کیلئے یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگرملزمان کو 20 دسمبر کو طلب کرلیا۔جج نعیم وٹو نے ریماکس دئیے کہ عدالت 20 دسمبر کو فرد رم عائد کرے گی۔

عدالت نے نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔علاوہ ازیں یوٹیوبر ڈنے این سی سی آئی اے سے لیپ ٹاپ،موبائل اوردیگر اشیا ء کی سپرداری کی درخواست دائر کر دی۔عدالت نے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں