ڈپٹی سپیکر منتخب

جمعیت علما اسلام(ف)کے رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی قومی اسمبلی کے بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علما اسلام(ف)کے رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی بلامقابلہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے،ڈپٹی سپیکر عہدے کے لیے صرف ایک ہی رکن نے کاغذات جمع کرائے۔

منگل کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے کاغذات متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعت جمعیت علما اسلام(ف)کے رکن زاہد اکرم درانی کے جمع ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہوگئے ان کے کاغذات پیر کو سیکرٹری قومی اسمبلی کو قومی اسمبلی ہال میں جمع کرائے گئے تھے زاہد اکرم درانی کے تجویذ کنندہ وتائید کنندہ تین ارکان ہیں ارکان میں جمعیت علما اسلام(ف)کے پارلیمانی لیڈر اسعد محمود،صلاح الدین ایوبی اور مسلم لیگ ن کے رکن مرتضی جاوید عباسی ہیں۔

منگل کو مقررہ وقت 12بجے تک کسی دوسرے رکن نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے ہیں جس کی وجہ سے زاہداکرم درانی قومی اسمبلی کے بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی بن گئے ہیں شیڈول کے مطابق ان سے حلف آج بروز بدھ کو لیاجائے گا۔