لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ میں جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے تین رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لارجر بنچ10 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں بنچ میں جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس حسن نواز مخدوم شامل ہیں۔ جمشید دستی نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اس سے قبل ایک سنگل بنچ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد معاملے کو مزید اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی جس پر چیف جسٹس نے تین رکنی بینچ تشکیل دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 175 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول کے جاری کردہ کو معطل کرنے کا عبوری حکم بھی جاری کررکھا ہے۔