اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جماعتی نظم و ضبط کی پابندی ہر کارکن کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کسی کو بھی حدود پھلانگنے یا نظم کے دائرے سے نکلنے کی اجازت نہیں۔
جزا و سزا کے موثر نظام کے بغیر تحریک انصاف کو جدید سیاسی ادارہ بنانے کا ہدف حاصل نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب سے ملاقات میں کیا۔
ملاقات میں قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی کارکردگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان کے مطابق وزیراعظم نے قائمہ کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے آئین کی پاسداری اور نظم کی اطاعت کو تنظیمی وجود میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔
انھوں نے کہا کہ جماعتی نظم و ضبط کی پابندی ہر کارکن کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ کسی کو بھی حدود پھلانگنے یا نظم کے دائرے سے نکلنے کی اجازت نہیں۔ جزا و سزا کے موثر نظام کے بغیر تحریک انصاف کو جدید سیاسی ادارہ بنانے کا ہدف حاصل نہیں کرسکتے۔